2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:7
وینزویلا میں صدارتی انتخاب چند دن بعد
آج نیوز - وینزویلا میں صدارتی انتخاب میں چند دن رہ گئے، لیکن میں بد امنی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ صدارتی امیدواروں نے مشترکہ بیان میں ملک سے تشدد کے خاتمے کیلئے اقدامات پر زور دیا ہے۔ امیدواروں کے ایجنڈے میں جرائم کے واقعات اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے خاتمے کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ وینزویلا میں صدارتی انتخابات چودہ اپریل کو ہوں گے۔