تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:6

کراچی: سیکورٹی گارڈ بینک سے 15لاکھ روپے سے زائد لوٹ کر فرار

جیو نیوز - کراچی …کراچی میں کے علاقے ڈیفنس فیز 2 کے قریب واقع نجی بینک سے سیکیورٹی گارڈ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 15 لاکھ روپے سے زائد رقم لے اڑا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز ٹو ایکسٹینشن میں واقع نجی بینک میں تعینات سیکیورٹی گارڈ نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے بنک کے عملے کویرغمال بنایا اور15 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر تفتیشی ادارے پولیس حکام کے مطابق بینک میں سیکیورٹی کا ناقص انتظام تھا اور تصدیق کے بغیر سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ بینک میں لگے سیکیورٹی کیمرے بھی کئی روز سے خراب ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.