2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:17
ملاعمر صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں، کرزئی
آج نیوز - افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ ملاعمر آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں۔ ایک جرمن اخبار کو انٹرویو کے دوران حامد کرزئی نے کہا کہ طالبان دہشت گرد گروپ القاعدہ سے تعلقات ختم کر دیں تو قطر میں دفتر کھول سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا آئین سب کو انتخابت میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے طالبان بھی اس سے فائدہ اٹھانا چاہیں تو اٹھا سکتے ہیں، طالبان رہنما ملا عمر آئندہ سال صدارتی انتخابات میں حصہ لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں۔