2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:56
نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا
آج نیوز - پندرہ رکنی نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدر زرداری نے حلف لیا۔ وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد کی گئی جہاں صدر آصف علی زرداری نے نگران وفاقی کابینہ میں شامل وزراء سے حلف لیا۔ پندرہ رکنی نگران وفاقی کابینہ میں سات وزراء پنجاب، تین سندھ اور بلوچستان جبکہ دو وزراء خیبرپختونخوا سے لیے گئے ہیں۔ نگراں کابینہ میں جن وزراء کو شامل کیا گیا ہے ان میں ملک حبیب، ڈاکٹر مشتاق خان، احمر بلال صوفی، ڈاکٹر مصدق ملک ، عارف نظامی، سہیل وجاہت صدیقی، شہزادہ احسن اشرف، مقبول رحمت اللہ، عبدالمالک کاسی، اسد اللہ مندوخیل، میر حسن ڈومکی، ڈاکٹرثانیہ نشتر، فیروز جمال شاہ کاکاخیل، ڈاکٹر یونس سومرو اور شہزادہ جمال شامل ہیں۔