تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:56

نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

جیو نیوز - اسلام آباد…15 رُکنی نگراں وفاقی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری نے نگران وزراء سے حلف لیا۔ کابینہ میں چاروں صوبوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ نگران وزراء کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں تاہم سماجی شعبے میں ان کی خدمات اور کردار اور اچھی شہرت کی وجہ سے کابینہ میں لیاگیا ہے۔ نئی کابینہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ملک حبیب، ڈاکٹر مشتاق خان، احمد بلال صوفی، ڈاکٹر مصدق ملک، عارف نظامی، شہزادہ احسن اشرف شیخ اور شہزادہ جمال، سندھ سے تعلق رکھنے والے سہیل وجاہت ایچ صدیقی، مقبول ایچ، ایچ رحمت اللہ، بلوچستان سے عبدالمالک کاسی، اسد اللہ خان مندوخیل اور میر حسن ڈومکی، خیبرپختونخوا سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر فیروز، جمال شاہ کاکاخیل اور سندھ کے ڈاکٹر یونس سومرو شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.