تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:7

مظفر گڑھ:جمشید دستی کیخلاف جعلی ڈگری کی سماعت کل تک ملتوی

آج نیوز - مظفر گڑھ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کی جعلی ڈگر ی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔مظفر گڑھ میں جمشید دستی اپنے وکلاء کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد الرحمان نیازی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل کی جانب سے عدالت میں جمشید دستی کی ڈگریوں سے متعلق دستاویزات اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا اور عدالت سے کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کر لی اور کل دو بجے تک کے لیے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ وہ کیس کی سماعت سے مطمئن ہیں اور انھیں یقین ہے کہ وْہ کلئیر ہو جائیں گے۔سماعت کے موقع پر عدالت کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.