2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:46
کراچی:فائرنگ،آج 5 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا
آج نیوز - کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں اب تک پانچ افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔شیرشاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیااورنگی ٹاون قطر اسپتال کے قریب سیاسی جماعت کے کارکن عبدالحافظ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،ملیر پندرہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اشرف زیدی نامی شخص ہلاک ہوگیا، کیماڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے راشد خان نامی شخص کو ہلاک کردیا۔ دوسری جانب بھینس کالونی سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔