2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:16
بنگلادیش :سولہ ماہی گیر قتل
آج نیوز - بنگلادیش میں سولہ ماہی گیروں کو قتل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق ان کو جزیرہ کٹوبدیا میں سمندر میں تیرتی ہوئی تین لاشیں ملی ہیں ۔ماہی گیروں نے بھی سمندر میں میں سولہ لاشیں دیکھنے کی تصدیق کی ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ ان کو قذاقوں نے زندہ نے سمندر میں پھینک دیا ہوگا ۔واضح رہے کہ بنگلادیشی حکام نے گزشتہ سال بھی قذاقوں کی قید سے پچاس سے زاید ماہی گیر چھڑائے تھے ۔