تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:37

ایف بی آر:اسمگل گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے 1 ہفتے کی توسیع

آج نیوز - ایف بی آر نے ا سمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے، نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے ایف بی آر کی طرف سے توسیع کیلئے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کردیئے۔ذرائع نے آج نیوز کو بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسمگل شدہ اورنان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کرانے کی وہیکل ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں ایک ہفتے کی توسیع سے متعلق سمری نگران وزیراعظم میرہزارکھوسو کو بھجوائی تھی،جسے انہوں نے منظورکرلیا،جس کے بعد اسمگل شدہ گاڑیوں کاٹیکس ادا کرنے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ قبل ازیں رجسٹر یشن کی آخری تاریخ اکتیس مارچ تھی، تا ہم ایف بی آر کی جانب سے توسیع کی درخواست کے بعد سکیم چھ اپریل تک جاری رہے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیم سے اب تک سرکاری خزانے کو تین ارب روپے کا ریونیوحاصل ہوا ہے، تاہم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے گاڑیاں کلئیر کرانے کی سکیم میں توسیع پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے چیئرمین ایف بی ایر کو ایک خط لکھا، جس میں وہیکل ایمنسٹی سکیم کے ذریعے گاڑیاں کلئیرکرانے میں خرد برد کے الزامات سامنے اینے سے متعلق آگاہ کیا گیا، اس کے علاوہ مقامی کار مینو فیکچررز اورڈیلرز نے بھی ایمنسٹی سکیم کی شدید مخالفت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.