2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:57
مجتبیٰ کھرل کی دوہری شہریت چھوڑنے کی تصدیق کیلئے مہلت
آج نیوز - سپریم کورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی رائے مجتبیٰ کھرل کی دوہری شہریت چھوڑنے کی تصدیق کیلئے وزارت خارجہ کی مزید مہلت کی درخواست منظور کرلی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے دوہری شہریت کیس میں رائے مجتبیٰ کھرل کی نااہلی کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔ دوران سماعت وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ تاحال رائے مجتبیٰ کھرل کی کینیڈا کی شہریت چھوڑنے کی تصدیق نہیں ہوسکی ، عدالت مزید مہلت دے۔ وزارت خارجہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے مزید سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کردی۔ دوہری شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے کی وجہ سے عدالت نے رائے مجتبیٰ کھرل کو نااہل قرار دے دیا تھا تاہم اپیل میں سرٹیفکیٹ فراہم کردیا گیا تھا جس کی وزارت خارجہ کے ذریعے عدالت نے تصدیق کا حکم دے رکھا ہے۔