تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:7

شاہ زیب قتل کیس: سیشن کورٹ منتقلی ، سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

آج نیوز - کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت شاہ زیب قتل کیس کو سیشن کورٹ منتقل کرنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔ درخواست مقدمے کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی جانب سے دائر کی گئی۔شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمے کو اے ٹی سی سے سیشن کورٹ منتقل کیا جائے، درخواست گزار نہ تو کرمنل ہے اور نہ ہی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث ہے، شاہ زیب قتل کیس انسداد دہشت گردی کا مقدمہ نہیں ہے، لہٰذا عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ شاہ زیب قتل کیس کو سیشن کورٹ منتقل کرکے اے ٹی سی کے پانچ مارچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جبکہ اے ٹی سی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ملزمان کے وکیل کی درخواست پر کل تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ملزمان کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست بھی منظور کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.