تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:17

سلیکشن کمیٹی کی بحالی پرتجویز زیرغور نہیں ،آصف باجوہ

آج نیوز - پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کوبحال کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غورنہیں۔ انڈرسکسٹین ٹیم ایشیا کپ جیتنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے آصف باجوہ نے کہا کہ سینئیرکھلاڑیوں کوڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ انہیں اذلان شاہ کیلئے ر یسٹ دیا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں جونئیرزکوآزمایا گیا لیکن بدقسمتی سے ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ جونئیرکھلاڑیوں نے چیمپئینز ٹرافی اورایشین چیمپئینز ٹرافی میں اچھی پرفارمنس دی تھی۔ سیکریٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ اذلان شاہ میں ٹیم کی ناقص کارکرد گی کے باوجود سلیکشن کمیٹی کی بحالی کی کوئی تجویززیرغورنہیں ہے۔آصف باجوہ نے کہا کہ اکیڈمیزسے اچھا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔ انڈرسکسٹین ایشیا کپ کی ٹیم میں شامل زیادہ ترکھلاڑی اکیڈمیزسے لئے گئے ہیں۔ جونئیرٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ پنالٹی کارنراسپیشلسٹ سہیل عباس سے متعلق سوال پران کا کہنا تھا کہ ٹیم منجمنٹ کوفیصلہ کرنا ہے کہ انہیں سہیل عباس کی ضرورت ہے یا نہیں۔ آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کی ہاکی فیڈریشنزکے درمیان خوشگوارتعلقات ہیں لیکن کرکٹ کیساتھ اب ہاکی میں بھی سیاست آگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.