تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:27

ایشین جونیئراسنوکرچیمپیئن شپ: محمد ماجدکی دوسری کامیابی

آج نیوز - ایشین جونیئراسنوکرچیمپیئن شپ میں پاکستان کے محمد ماجد نے بھارت کے نتیش مدن کوشکست دیکر دوسری کامیابی حاصل کرلی۔بھارت کے شہراندورمیں جاری چیمپیئن شپ کے دوسرے روز پاکستان کے محمد ماجد نے اپنے تیسرے میچ میں میزبان ملک کے نتیش مدن کویکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ پاکستانی کیوئیسٹ نے حریف کیخلاف چار صفرفریمز سے فتح سمیٹی۔ یہ چیمپئین شپ میں محمد ماجد کی دوسری کامیابی ہے۔ ماجد نے ابتدائی روزکھیلے گئے میچ میں تھائی لینڈ کے بونی اریت کو چارایک فریمز سے شکست دی تھی جبکہ انہیں چین کے زو یلونگ کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے دوسرے کیوئیسٹ حمزہ اکبرایونٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغازبدھ سے کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.