2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:27
کراچی میں طالبان کے نام پرکارروائیاں کرنے والے دوملزمان گرفتار
جیو نیوز - کراچی …کراچی کے علاقے لانڈھی میں سی آئی ڈی نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان کی آڑ میں کام کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر ایس پی سی آئی ڈی کا کہنا تھا کہ شہر میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے، جہاں چاہوں موٹرسائیکل پر جاسکتا ہوں ایس پی سی آئی ڈی مظہر مشوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لانڈھی سیدو ملزمان نام شیر زمان اور مراد علی عرف اٹاچی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک دستی بم ، ایک رائفل گرینیڈ ، ایک نائن ایم ایم پستول اور دو ٹی ٹی پستول برآمد کرلیے۔ملزمان لانڈھی اور قائد آباد میں اقدام قتل ، بھتہ خوری ، منشیات فروشی اور پولیس موبائلوں پر فائرنگ کرنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے جبکہ یہ تمام کام طالبان کی آڑ میں یا ان کا نام استعمال کر کے کرتے تھے، اس گروپ کے ملزمان پولیس مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔ اس دوران ایک سوال کے جواب میں مظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ شہر میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے اور وہ جہاں چاہیں موٹرسائیکل پر اکیلے بیٹھ کر جاسکتے ہیں۔