تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:47

نیپرا: بجلی کی قیمت میں 63پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری

آج نیوز - نیپرا نے بجلی کی قیمت میں تریسٹھ پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی، قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فروری کے لئے کیا گیا۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے دی گئی درخوا ست پر نیپرا نے منگل کے روز سماعت ہوئی،درخواست میں سی پی پی اے کی موٴقف اختیارکیاگیا تھا کہ فیول کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث سڑسٹھ پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دی جائے، جس پرنیپرا اتھارٹی نے سماعت کے بعد کہاکہ فروری کے لیے ریفرنس فیول لاگت سات روپے چونسٹھ پیسے فی یونٹ تھی،اورفروری میں اصل فیول لاگت آٹھ روپے اکتیس پیسے فی یونٹ رہی ،سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں تریسٹھ پیسے اضافے کی منظوری دی،واضح رہے کہ اضافیکا اطلاق لائف لائن صارفین اورکے ای ایس ای پرنہیں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.