2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:57
اسٹیل ملز کو کوئلے کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سامنا
آج نیوز - پاکستان اسٹیل ملز کے پاس کوئلے کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، حکام کا کہنا ہے بیس اپریل تک درآمدی کوئلہ نہ پہنچا تو پلانٹ مکمل بند ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مارچ دوہزار تیرہ کے دوران پاکستان اسٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت پچیس فیصد رہی۔ جبکہ مجموعی فروخت ایک ارب اٹھارہ کروڑ روپے ہوئی۔ زرائع کے مطابق پروڈکشن ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ کوئلے کے ذخائر مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ جو بیس اپریل تک ختم ہوجائیں گے۔ اگر بیس اپریل تک درآمدی کوئلہ نہ پہنچا، تو استیل ملز کے پلانٹ مکمل بند ہوجائیں گے۔ پروڈکشن ڈائرکوریٹ کے مطابق گزشتہ ماہ پچیس مارچ کو ہاٹ اسٹرپ ملز کی چھ اعشاریہ تین میگا واٹ کی الیکٹرک موٹر جل چکی ہے۔ جس کی اب تک مرمت نہیں کی جاسکی۔ جس کی وجہ سے اس پلانٹ کی پیداوار کی ہوئی ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ پلانٹ بند ہونے سے پیداوار میں دس ہزار میٹرک ٹن کمی ہوئی، جبکہ ہاٹ رول پروڈکٹ کی فروخت نہ ہونے سے ساٹھ کروڑ روپے محاصل کا نقصان ہوا۔ زرائع کے مطابق رواں مالی سال نو ماہ کے دوران خام مال کی کمی کی وجہ سے اسٹیل ملز کی ماہ پیداوار چودہ فیصد رہی، جبکہ مصنوعات کی فروخت سے ماہانہ چوراسی کروڑ روپے کے محاصل حاصل ہوئے، تاہم انیس ارب روپے مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔