تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:57

امیدواروں کو اصلی اسناد پیش کرنے کی ہدایت کی جائے ،ایچ ای سی کا الیکشن کمیشن کو خط

جیو نیوز - اسلا م آباد…ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگری کی تصدیق کا عمل بہتر بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو اصلی اسناد پیش کرنے کی ہدایت کی جائے۔ذرائع کے مطابق ایچ ای سی کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈسڑکٹ ریٹرننگ افسران کے ذریعے امیدواروں کو ہدایت کی جائے کہ ایچ ای سی سے ڈگری کی تصدیق کے لیے اصلی اسناد اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی ساتھ لائیں۔ خط میں کہاگیا ہے کہ میڑک اور انٹر میڈیٹ کی سند تصدیق کے لیے اصلی سرٹیفکیٹس لائے جائیں۔جب کہ بی اے ، ماسٹرز اور ایم فل کی ڈگری کی تصدیق کے لیے تفصیلی مارکس شیٹ لانا لازمی ہوگا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد ڈگریوں کی تصدیق شفاف طریقے سے ہونی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.