تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:6

پی ایس او کی تھر کول مائننگ کے حصص کی خریداری میں دلچسپی

آج نیوز - پاکستان اسٹیٹ آئل نے اینگرو تھر کول مائننگ کمپنی کے پچاس فیصد حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی۔ایم ڈی پی ایس او کا کہنا ہے کہ تھرکول پروجیکٹ میں سرمایہ کاری سے ملک کی مستقبل کی توانائی کی ضرورت پوری کی جاسکی ہے۔اینگرو پاور جن لمیٹڈ اور پی ایس او کے درمیان تھر کول پروجیکٹ سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر ایم ڈی پی ایس او نعیم یحٰی میر اور اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے صدر محمد علی انصاری نے دستخط کئے۔ اس موقع پر سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پی اسی او نعیم یحٰی میر نے معاہدے کو ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا۔ انھوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت تھرکول ایکسپلوریشن پروجیکٹ کے تکنیکی اور اقتصادی پہلووٴں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کے لئے پی اسی او توانائی کے شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری بڑھا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.