تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:6

ملک حبیب کو وزارت داخلہ ، عارف نظامی کو وزارت اطلاعات ملنے کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد…نگراں کابینہ میں ملک حبیب کو وزارت داخلہ اور عارف نظامی کو وزارت اطلاعات سونپے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ نگراں کابینہ کے ارکان کے لیے وزارتوں کے قلمدان کو حتمی شکل دی جارہی ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملک حبیب کو وزارت داخلہ،عارف نظامی کو وزارت اطلاعات ،احمربلال صوفی کو وزارت قانون،سہیل وجاہت صدیقی کو وزارت پٹرولیم ، ثانیہ نشترکو کیڈ اور شہزادہ جمال کو وزارت خارجہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.