2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:17
ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان
آج نیوز - محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی سندھ مین چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں مین موسم خشک رہا تاہم راولپنڈی اسلام آباد پشاور ، مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ ملک میں سب سے زیادہ بارش لوئر دیر میں اکتالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج اسلام آباد میں پولن کی مقدار تین ہزار اٹھ سو چوالیس ریکارڈ کی گئی۔