2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:16
پی پی کارکنوں کا شرجیل میمن کو متوقع طور پرٹکٹ دینے کیخلا ف مظاہرہ
جیو نیوز - حیدرآباد …حیدرآباد کے حلقہ پی ایس پچاس سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو متوقع طور پر پی ایس پچاس کی سیٹ الاٹ کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔مظاہرین نے سابق صوبائی وزیر کے خلاف نعرے لگائے۔ان کا کہنا تھاکہ پی ایس پچاس پر پارٹی کے پرانے کارکن شیر محمد کا حق ہے جو مقامی کارکن ہے۔انہوں نے کہاکہ شرجیل میمن کو ان کے اپنیحلقہ میں الیکشن لڑنا چاہئے۔کارکنان کا کہنا تھاکہ ٹکٹ کے معاملے پر سازش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ پی ایس پچاس کی سیٹ پر شرجیل میمن کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔