2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:27
الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ مکمل طور پر ٹھیک
آج نیوز - ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ مکمل طور پر ٹھیک کر لی گئی ہے،انتخابات سے قبل تمام امیدواروں کے نام ویب سائیٹ پر ڈال دئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن شعبہ آئی ٹی کے ڈائریکٹر جنرل خضر عزیز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر ہیکرز کے حملے مکمل طور پر پسپا کر دیئے گئے ہیں اور ویب سائیٹ مکمل طور پر ٹھیک کر لی گئی ہے، ویب سائٹ چوبیس گھنٹے میں صرف دو سے اڑھائی گھنٹے بند رہتی ہے ، کمیشن کو موصول ہونے والے تیرہ ہزار اڑتالیس کاغزات نامزدگی میں سے چھ سو فارم ویب سائیٹ پر لوڈ کر لئے گئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ویب سائیٹ سے ریٹرننگ آفیسر کا کوئی تعلق نہیں۔