تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:36

پاک ،چین سرحد خنجراب ٹریفک کیلئے بحال

آج نیوز - پاک چین سرحد خنجراب ٹریفک کے لیے باقاعدہ طور پر کھول دی گئی ہے۔ برفباری اور خراب موسم کے باعث بند کی گئی تھی۔پاک چین سرحد خنجراب کو ٹریفک کے لیے باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا جو کہ برفباری کی شدت اور موسم کی خرابی کی وجہ سے ہر سال اکتیس دسمبر کو بند کر دی جاتی ہے، پاک چین سرحد بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت دونوں دوست ممالک کے باہمی اتفاق سے ترمیم کے بعد اس سال مئی کے بجائے یکم اپریل سے کھول دیا گیا۔ سوست سے پانچ پاکستانی اور چینی شہری چین کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.