تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:57

نئی حلقہ بندیاں:متحدہ کی درخواست ، سماعت کل تک ملتوی

آج نیوز - سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر اور جسٹس سید فاروق علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی کے تین قومی اور آٹھ صوبائی حلقوں پر کی جانے والی حلقہ بندیوں کا عمل غیر قانونی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے قبل تجاویز بھی نہیں مانگیں،فروغ نسیم نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو کالعدم قراد دیا جائے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.