2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:17
راولپنڈی : کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری
آج نیوز - راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے پانچ اور پنجاب اسمبلی کے دس حلقوں کیلئے چھ سو کے قریب امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ،ریٹرننگ افسران نے پچاس کے قریب امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دیدی ہے ۔ راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے پانچ اور پنجاب اسمبلی کے دس حلقوں کیلئے مجموعی طور پر چھ سو قریب امیدواروں نے مقررہ تاریخ تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ،حلقہ این اے باون اور چون سے سات،پی پی تیرہ سے چونتیس،پی پی پانچ سے آٹھ،پی پی نو اور دس سے دو دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دی گئی ہے،حلقہ این اے چون سے پیپلز پارٹی کے جعفر شاہ،کرسچئن پروگریسو پارٹی کے ندیم جوزف،ن لیگ کے چوہدری افتخار احمد اور اجمل رضا بھٹی،آزاد امیدوار محمد شعیب کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں، پی پی دس سے کرسچئن پروگریسو پارٹی کے ہارون ناظراور آزاد امیدوار سید راحت کاظمی کے کاغذات کی منظوری دی گئی ہے ،پی پی تیرہ کیلئے ن لیگ کے دو امیدوار چوہدری حماد افضل اور خالق حسین بھٹی،پیپلز پارٹی کے چوہدری بنارس اور پی ٹی آئی کے سید اویس عزیز واسطی سمیت چونتیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دی گئی ہے ،این اے چھپن سے جماعت اسلامی کے ارشد فاروق اور محمد افضل بھٹی،جبکہ پی پی تیرہ سے امیدوار سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک غلام رضا کو پی ٹی سی ایل کے واجبات ادا کرکے سرٹیفیکیٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات کی جانچ پڑتال پانچ اپریل کو ہوگی۔