2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:27
کے سی سی آئی: 2 فیصد سیلز ٹیکس کی واپسی کا مطالبہ
آج نیوز - کراچی چیمبر آف کامرس نے صدر آصف علی زرداری سے دو فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ایوان صنعت و تجارت کی جانب سے صدر پاکستان کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے متنازعہ ایس آر او سے برآمدکنندگان اور تاجروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ایس آر اوز کے اجرا سے قبل کراچی چیمبر سمیت کسی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی۔ چئیرمین ایف بی آر نے چیمبر کے عہدیداراں کو اعتماد میں لینے کی زحمت نہیں کی۔ کراچی چیمبر نے صدر آصف علی زرداری سے مداخلت کی اپیل کی اور کہا کہ متنازعہ ایس آر اوز فوری واپس لئے جائیں تاکہ تاجر برادری کی بے چینی دور ہوسکے۔