2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:27
کراچی:رینجرز نوگوایریاز کے خاتمے کیلئے سرگرم
آج نیوز - سپریم کورٹ کے احکامات پر رینجرز کراچی سے نو گو ایریا ختم کرنے کیلئے سرگرم ہوگئی۔سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی چار اپریل تک کی مہلت ختم ہونے میں صرف دو دن رہ گئے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کیلئے رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں نصب ناجائز بیریئز ختم کرنے کی مہم کو تیز کردیا۔ شریف آباد میں لگائے گئے ناجائز بیریئز رینجرز نے ہٹادیئے۔ جبکہ شریف آباد میں بھی رینجرز نے پکٹس لگا کر اسنیپ چیکینگ کی۔ شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح کی روک تھام کیلئے رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کا عمل تیز کردیا۔