تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:37

آٹے کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کمی کا اعلان

آج نیوز - سندھ کی نگران حکومت نے آٹے کی قیمت میں دو روپے فی کلوکمی کا اعلان کردیا۔سندھ سیکریٹریٹ میں پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر خوراک اقبال داوٴد پاک والا نے بتایا کہ ڈیڑہ ماہ کی حکومت میں پوری کوشش کی جائے گی کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے،صوبائی وزیر نے کہا کہ پینسٹھ لاکھ باردانہ کے بیگ حکومت کو مل چکے ہیں چھوٹے کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی دو روز میں کردی جائے گی اقبال داوٴد پاک والا نے کہا کہ محکمہ خوراک میں بڑے پیمانے پر کرپشن کو ختم کیا جائیگا،اس موقع پر فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی فی کلو فروخت میں دو روپئے کمی کا اعلان کیا گیا جو نگران حکومت کا پہلا تحفہ بتایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.