2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:47
حکومت وپی ایچ ایف میں بلیو ٹرف کی تنصیب کا معاہدہ
آج نیوز - سندھ حکومت اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان ہاکی کلب آف پاکستان میں بلیو آسٹرو ٹرف کی تنصیب کے لیے معاہدہ طے پا گیا، منصوبہ ستاون ملین روپے کی لاگت سے ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا۔ کراچی میں سندھ حکومت اور پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کی سادہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری کھیل صدیق میمن کا کہنا تھا کہ بلیو آسٹروٹرف کے لیے سابق وزیرڈاکٹرمحمد علی شاہ کی کی کوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے ٹینڈر جلد جاری کرد یئے جائیں گے۔ ٹرف سمیت پورے منصوبے پرپانچ کروڑ ستر لاکھ روپے لاگت آئیگی اوریہ منصوبہ اٹھارہ ماہ میں مکمل ہوگا۔ پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ بلیو ٹرف شہر قائد کی ضرورت تھی جو جلد پوری ہونے جا رہی ہے۔