2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:57
پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
آج نیوز - پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔لاہور میں ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز تین اپریل کو ہو گا، مجموعی طور پر تئیس ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی، جنہیں چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ چاروں پولز کی فاتح ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل چوبیس سے چھبیس اپریل جبکہ فائنل انتیس اپریل سے دو مئی تک کھیلا جائیگا۔ سیمی فائنل اور فائنل کے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔