2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:7
پہلا ون ڈے:افغان انڈر نائنٹین کی ماڈل ٹاؤن گرینز کو شکست
آج نیوز - افغانستان انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے پریکٹس میچ میں ماڈل ٹاوٴن گرینز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی افغان انڈر نائنیٹن کرکٹ ٹیم اور ماڈل ٹاوٴن گرینز کے درمیان پہلا ون ڈے پریکٹس میچ کھیلا گیا، جس کا ٹاس میزبان کلب ماڈل ٹاوٴن گرینز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں دو سو انتالیس رنز بنائے۔ سعد غوری چھپن اور حمزہ پراچہ پچپن رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں مہمان افغان ٹیم نے مطلوبہ ہدف انچاس ویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ حسن ڈار نے تین جبکہ عامر اور کامران یونس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔