تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:46

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش سے شہر موسم خوشگوار ہوگیا اور معمولات زندگی بھی متاثر ہوا، کراچی سمیت اندورن سندھ میں شام کے وقت اچانک تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے موسم میں تبدیلی واقع ہوئی، سیاہ بادلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے شہر کو ڈھانپ لیا،گرج چمک کے ساتھ ہونیوالی بارش سے ملیر، لانڈھی ،کورنگی، نارتھ ناظم آباد ،گلشن معمار سمیت مختلف مقامات پر جل تھل ہوگیا، بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی،سندھ کے علاقے حیدر آباد اور میر پور خاص سمیت دیگر شہروں میں بھی تیز رفتار بارش ریکارڈ کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.