تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:46

پنجاب کی نگران حکومت کا اسی مہینے بسنت منانے کا اصولی فیصلہ

جیو نیوز - لاہور…پنجاب کی نگران حکومت نے اسی مہینے بسنت منانے کا اصولی فیصلہ کر لیا،حتمی اعلان چند روز بعد کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ بسنت کا نام تبدیل کرکے لاہور رنگ پتنگ بازی رکھنے اور اسے محفوظ بنانے کے لئے اہم فیصلے ہو گئے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے لاہور میں بسنت منانے کے لئے اہم اجلاس بلایا۔ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی حکام نے نگران وزیر اعلی کو بریفنگ دی۔ بسنت کو محفوظ بنانے اور پتنگ بازی کے قواعد وضوابط طے پا گئے۔ بسنت کا روایتی نام تبدیل کرکے لاہور رنگ پتنگ بازی کہنے پر اتفاق ہوگیا۔ پتنگ بازی کے روز دفعہ 144 لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیمیکل ڈور،چرخی ڈور،ہوائی فائرنگ اور بڑی پتنگوں کے استعمال پر پابندی ہو گی، آسمان پر صرف چھوٹی پتنگیں اور گڈے اڑیں گے تاکہ ممکنہ حادثات کو روکا جا سکے، حفاظتی تار کے بغیرموٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.