تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:56

پنجاب:کابینہ میں 3 وزراء کو شامل کرنیکا فیصلہ

آج نیوز - نگران وزیر اعلٰی پنجاب نے مزید تین وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا، نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر سطح پر انتظامی تبدیلیاں کی جائیں گی۔لاہور میں نگران وزیر اعلٰی پنجاب نجم سیٹھی نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو اور سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقعے پر میڈیا سے بات چیت ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انتخابات کا شفاف انعقاد قومی ذمہ داری ہے، اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کو بہت بڑا نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نگران کابینہ میں مزید تین وزراء شامل کئے جا رہے ہیں، جس کا فیصلہ کل تک ہو جائے گا۔منظور وٹو نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقتدار کی منتقلی جمہوری انداز میں ہو رہی ہے، ادارے مضبوط ہوئے ہیں، وہ نگران وزیر اعلٰٰی سے شفاف انتخابات کے انعقاد کی امید کرتے ہیں۔منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک تاریخی دور سے گزر رہا ہے، شفاف انتخابات کا انعقاد قومی ذمہ داری ہے، جسے سب کو مل کر پورا کرنا ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.