2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:56
کراچی: صوبائی اسمبلی کے کورنگ امیدوار سمیت تین افراد قتل
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں صوبائی اسمبلی کے کورنگ امیدوار سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قطر اسپتال کے قریب فائرنگ کر کے 28سالہ عدنان کولاٹی کو قتل کردیا گیا، مقتول اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کا بیٹا اور حلقہ 95سے کورنگ امیدوار تھا۔ شیرشاہ میں آٹا مل کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا گیا۔کیماڑی میں فائرنگ کر کے 30سالہ ارشد جدون کوقتل کردیا گیا۔