تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:7

این آئی سی ایل کیس :امین فہیم کی حفاظتی ضمانت منظور

آج نیوز - سندھ ہائی کورٹ نے این آئی سی ایل کیس میں مخدوم امین فہیم کی پانچ لاکھ روپے میں دس روز کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔این آئی سی ایل کیس میں مخدوم امین فہیم کی جانب سے دائر حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مشیر عالم نے کی، مخدوم امین فہیم کی جانب سے ان کے وکیل رشید اے رضوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز این آئی سی ایل کیس میں اینٹی کرپشن کورٹ نے درخواست گزار کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں جبکہ درخواست گزار بیرون ملک ہیں اور وہ سترہ اپریل کو وطن واپس آکر مقدمہ کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر عدالت نے امین فہیم کی دس روز کیلئے حفاظتی ضمانت پانچ لاکھ روپے میں منظور کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.