2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:27
اجے دیوگن آج 44 ویں سالگرہ منار ہے ہیں
آج نیوز - سینما کے پردے پر ناچتے گاتے اور غنڈوں کے چھکے چھڑاتے بالی وڈ کے سن آف سردار آج چوالیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اکیس سالہ فلمی کیریئر میں انہوں نے بالی ووڈ کو درجنوں سپرہٹ فلمیں دیں۔ اجے دیوگن کا شمار ان اسٹارز میں ہوتا ہے جو بھرپور محنت پریقین رکھتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ انڈسٹری پر سپر خانز کے راج کے باوجود وہ اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔