2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:38
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
آج نیوز - پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی،این اے ون سے عمران خان، این اے دو سے خالد مسعود، این اے تین سے ساجد نواز، این اے چار سے اسد قیصر، این اے پانچ سے پرویز خٹک، این اے چھ سے عزیز اللہ خان، این اے سات سے اسد گلزار، این اے آٹھ سے نور تاج، این اے نو سے ناصر خان، این اے گیارہ سے مجاہد علی، این اے بارہ سے انور حق داد، این اے تیرا سے اسد قیصر، این اے چودہ سے بشیر یار آفریدی، این اے پندرہ سے شمس الرحمان خٹک،جبکہ این اے اٹھارہ، تیئیس اور اکتیس پر ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔