تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:38

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرانیوالے امیدوار سوالات سے پریشان

جیو نیوز - کراچی… کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرانیوالے امیدوارپریشان ہیں کہ وہ کون کون سے سوالوں کے جواب یاد کریں۔ پیر کو بہت سے امیدواروں سے کلمہ طیبہ اوردعائے قنوت سنی گئی اور منگل کو قائد اعظم کی تاریخ پیدائش، قومی ترانے کا خالق کانام دریافت کیاگیا،، آگے نہ جانے کون کون سے سوال پوچھے جائیں، امیدوار پریشان ہیں۔ کراچی سٹی کورٹ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران جماعت اسلامی کے حلقہ این اے 249 کے امیدوار محمد شریف تو اتنے دباوٴ میں آگئے کہ انہیں اس وقت دوسرا کلمہ بھی یاد نہیں آیا۔ نوابشاہ میں ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران امیدواروں سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات سن کر عدالت میں قہقے لگتے رہے۔ کسی امیدوار کو قائد اعظم کی تاریخ پیدائش یاد نہ تھی توکسی نے قومی ترانے کی تخلیق کا سہرا علامہ اقبال کے سرسجادیا۔ حیدرآباد میں جمعیت علمائے پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے دریافت کیاگیا آپ یوٹیلٹی بلز جمع کراتے ہیں یا نہیں؟ میرپورخاص میں این اے 226 میرپورخاص ون کے امیدواروں کی جان میں جان آگئی جب ان سے اپنی مرضی کے مطابق کوئی سی بھی ایک سورت سنانے کو کہاگیا۔ سکھر میں تو خواجہ سرا صنم فقیر سے یہ پوچھا گیا کہ آپ انتخابی مہم چلائیں گے کیسے؟ خیبرپختونخواہ میں نوشہرہ ،سوات،چارسدہ سمیت کئی اضلاع میں امیدواروں کو دلچسپ سواالات کا سامنا رہا ،بلوچستان میں بھی انوکھے اور منفرد سوالات امیدواروں کاپیچھا کرتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.