2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:47
ایم کیو ایم کا منشور انقلابی ہے،الطاف حسین
آج نیوز - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کا انتخابی منشورایک انقلابی منشورہے ، متوسط طبقہ کی حکمرانی کا انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں۔لاہورمیں پنجاب ہاوٴس میں ایم کیوایم کے ذمہ دارانہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کا انتخابی منشورایک انقلابی منشورہے ،جو فلسفہ ،حقیقت پسندی اورعملیت پسندی کی بنیاد پرتیارکیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ایک صحیح اورسچی انقلابی تحریک ہے جو ملک میں حقیقی معنوں میں غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی کا انقلاب برپا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تمام ترسازشوں اور پروپیگنڈے کے باوجود ایم کیوایم کا نظریہ ملک کے چپے چپے میں پھیل رہا ہے، ملک میں تبدیلی اورانقلاب کے لیے ایم کیوایم سنگ میل ثابت ہوگی۔