3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:48
الیکشن کمیشن: 10 ہزار 748 امیدواروں کی اسکروٹنی مکمل
آج نیوز - کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا تیسرا روز، دس ہزار سات سو اڑتالیس امیدواروں کی اسکروٹنی مکمل، کاغذات ریٹرننگ افسران کو بھجوادیئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے سولہ ہزار چھ سو اٹھاسی میں سے دس ہزار سات سو اڑتالیس کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرکے ریٹرننگ افسران کو بھیجوا دیئے، تصویر والی انتخابی فہرستوں کی چھپائی آئندہ پیر سے شروع ہوگی جبکہ اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق آج فیصلہ متوقع ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے سولہ ہزار،،چھ سو اٹھاسی کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں جن میں سے دس ہزار سات سو اڑتالیس کاغذات کی ابتدائی جانچ پڑتال مکمل کرکے ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیئے گئے ہیں ،، ذرائع کے مطابق تصویر کے بغیر انتخابی فہرستوں کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے،جبکہ تصویر کے ساتھ انتخابی فہرستوں کی چھپائی کا کام پیر سے شروع ہوگا،، کراچی کی انتخابی فہرستوں کی چھپائی کا کام اسکروٹنی کے بعد شروع ہوگا۔ادھر چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی زیر صدارت اہم اجلاس آج الیکشن کمیشن میں ہوگا،،اجلاس میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دہری شہریت کے معاملے پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق لائحہ عمل پر بھی غور ہوگا۔