تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:47

این آئی سی ایل کیس، امین فہیم اور محسن وڑائچ کی ضمانتوں کا رکارڈ طلب

جیو نیوز - اسلام آباد…سپریم کورٹ نے کراچی کی حد تک این آئی سی ایل کیس نمٹا دیا۔چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی اور بیرون ملک سے ملزمان کو لانے کیلئے کوششیں کی جائیں۔ٹرائل کورٹ کارروائی سے اثر انداز ہوئے بغیر مقدمات کا فیصلہ کریں ، امین فہیم اور محسن وڑائچ کی ضمانتوں کا رکارڈ طلب کر لیا گیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت کی ، ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ مخدوم امین فہیم اور سابق سیکرٹری کامرس سلمان غنی کا چالان داخل کر دیا گیا،محسن وڑائچ اور امین فہیم نے سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانتیں لے رکھی ہیں، سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو بھی ضمانت دی ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا تھا کہ کوئی غلط کام ہوا ہے تو اسے درست کریں گے،یہ غیر حاضری میں ضمانتیں کیسے لی جا رہی ہیں، عدالت نے محسن وڑائچ اور امین فہیم کی ضمانتوں کا رکارڈ طلب کر لیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ معظم جاہ اور ظفر قریشی کے بعد کیس کی ہئیت ہی تبدیل ہو کر رہ گئی ہے ، ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد ملک نے شواہد ہونے کے باوجود چالان کیوں پیش نہ کیا، کیوں نہ انہیں جیل بجھوا دیا جائے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے معاملے کی خود نگرانی کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.