تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:29

ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا نواں اجلاس آج ہو گا

آج نیوز - پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا نواں اجلاس آج نواز شریف کی صدارت میں ہو رہا ہے، اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرنے پر غور کیا جائے گا۔ ماڈل ٹاون لاہور میں ہونے والے مسلم لیگ نون کے پارلیمانی بورڈ اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہیں۔ آج کے اجلاس میں پارلیمانی بورڈ پاکستان بھر سے امیدواروں کے حتمی ناموں پر مشاورت کرے گا۔پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے نو اجلاس ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ہی پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.