تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:48

شفاف انتخابات کرانا اولین ترجیح ہے، نجم سیٹھی

آج نیوز - نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں افسروں کے تبادلے کریں گے۔ ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سے مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر غلام مصطفی کھر نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کرانا اولین ترجیح ہے، سیاسی رہنماؤں سے عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت مثبت رہی ہے، کسی بھی سیاسی رہنما نے کسی افسر کی تعیناتی پر زور نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر جانبدار ٹیم تشکیل دے رہے ہیں،تاکہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ عام انتخابات کا شفاف اور غیر جانبدار انعقاد یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.