تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:8

اڈیالہ جیل کے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت

آج نیوز - اڈیالہ جیل کے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت، پروفیسرابراہیم کے وکیل نے حساس اداروں کی رپورٹ پرجواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ اڈیالہ جیل سے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار طارق اسد نے اپنے دلائل مکمل کر تے ہوئے موٴقف اپنایا تھاکہ قیدیوں کو رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر اغوا کیا، اس حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کے اختیارات پر کوئی قدغن نہیں،آج پروفیسر ابراہیم کے وکیل نے اپنے دلائل کا آغاز کیا۔ انہوں نے قیدیوں سے متعلق حساس اداروں کی رپورٹ کا جواب عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.