3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:58
ڈیوڈ بیکہم نے اپنا گھرفروخت کے لیے پیش کردیا
آج نیوز - فٹبالرڈیوڈ بیکہم اوران کی اہلیہ وکٹوریہ نے اپنا گھرفروخت کے لیے پیش کردیا۔ انگلینڈ فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ نے ہارٹ فورڈ شائر میں واقع اپنے محل نما رہائش گاہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں نے یہ گھر انیس سو ننانوے میں چالیس لاکھ ڈالرکا خریدا تھا جس کے بعد انہوں نے اس گھر میں ریکارڈنگ اسٹوڈیو، ہیلی پیڈ، ان ڈور اور آوٹ ڈور سوئمنگ پول کی سہولیات کا اضافہ کیا۔ اس وجہ سے محل کی قیمت آسمان سے بات کرنے لگی ہے اورمیاں بیوی اب اس گھر کو ڈیڑھ کروڑڈالرمیں بیچنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیکہم اور ان کی بیوی وکٹوریہ کو گھرفروخت کرنے کے لیے بڑی آسامی کا انتظار ہے تاکہ انہیں ان کی منہ مانگی قیمت مل سکے۔