3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:58
ایچ ای سی کاسابق ارکان کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے پنجاب یونیورسٹی کو خط
جیو نیوز - لاہور… ہائرایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے پنجاب یونیورسٹی کو خط لکھ دیا ہے۔ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو 98سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کے لیے خط لکھا ہے۔جن سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی تصدیق کے لئے یہ خط لکھا گیاہے اُن میں جاوید ہاشمی ، بلال یاسین ، ثمینہ گھرکی ،چودھری نثار،اسلم مڈھیانہ اور ڈاکٹر سعید الٰہی، سینیٹر کامران مائیکل ، محمد اقبال چنڑ ، ثنااللہ مستی خیل، شیخ علاوٴالدین ، حنیف عباسی اور قاسم ضیا ، جمال خان لغاری ، آمنہ الفت ، سردار سیف کھوسہ، صمصام بخاری، طاہرہ اورنگزیب، ندیم خادم ، غزالہ سعد رفیق کے نام شامل ہیں۔خط میں لکھا گیا ہے کہ 98 ڈگریوں کی جانچ پڑتال کر کے 4اپریل تک رپورٹ دی جائے ، جبکہ رپورٹ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ بھی بھیجی جائے۔