3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:8
بھارت کا ویزا نہ ملنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، علی ظفر
آج نیوز - بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم "چشم بد دور" کے چرچے تو خوب ہو رہے ہیں، فلم کے ہیرو علی ظفر کا کہنا ہے کہ چشم بد دور کی تشہیری مہم میں شمولیت کے لیے بھارت کا ویزا نہ ملنے کی ساری خبریں بے بنیاد ہیں۔ علی ظفر کی نئی آنے والی فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ تاپسی پنوں ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں اور بالی وڈ کی اس نئی جوڑی کو فلم کی ریلیز سے پہلے ہی بہت پسند کیا جارہا ہے۔ علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد بھارت پہنچ کر فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔