تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:38

پاکستان معاشی ترقی میں بنگلہ دیش اور میانمار سے بھی نیچے

آج نیوز - دنیا کے ایک سوچھیاسی ممالک میں پاکستان معاشی ترقی کے حوالے سے بنگلہ دیش اور میانمار سے بھی نیچے گر گیا۔ یونائٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام نے عالمی معیشت کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے کم ترقی پزیر ممالک میں ایک سو چھیالیسویں نمبر پر ہے، جو بنگلہ دیش، انگولا اور میانمار سے بھی نیچے ہے، تاہم چین، برازیل اور بھارت ابھرتی ہوئی معیشتوں کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، اور توقع ہے کہ سال دوہزار بیس تک ان ملکوں کی مجموعی ترقی امریکا، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس اور اٹلی کی مجموعی ترقی سے بھی زیادہ ہوگی۔ یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ابھرتی ہوئی معیشتیں دوطرفہ تجارت، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی میں شراکت داری کے ذریعے ترقی کی منازل طے کرسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انیس سو نوے سے دوہزار بارہ کے دوران دنیا کے چالیس سے زائد ممالک نے اندازے کے مطابق ترقی کی لیکن بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں شامل نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.