تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:58

سندھ: اگلے ہفتے سے سی این جی اسٹیشنز 3 دن بند رہیں گے

آج نیوز - سی این جی صارفین لمبی قطاروں میں لگنے کے لئے تیار ہوجائیں، اگلے ہفتے سے کراچی سیمت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز تین دن بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق بھٹ گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی،۔جس کی وجہ سے سسٹم میں گیس سپلائی میں کمی کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے سے سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز ایک، ایک دن کے فرق سے چوبیس چوبیس گھنٹے کے لئے بند کی جائے گی۔ اس طرح اگلے ہفتے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز منگل، جمعرات اور ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھٹ گیس فیلڈ کی مرمت میں بیس روز لگ سکتے ہیں، اور دو سے تین ہفتوں تک سندھ میں سی این جی اسٹیشن ہفتے میں تین روز بند کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.